حیدرآباد۔27۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی پر انکے تلنگانہ مسودہ بل کو مسترد کردینے سے متعلق نوٹس جاری کرنے کے خلاف آج سرکاری چیف وہپ گنڈرا وینکٹ رمنا ریڈی اور سابق ریاستی وزیر
سریدھر بابو نے شدید انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے ریاستی وزیر کے اعتماد کو کھو چکے ہیں۔ سرکاری چیف وہپ نے کہا کہ وزیر اعلی نے وزرا سے مشاورت کے بغیر یہ اقدام کیا ہے۔ جو یکطرفہ ہے۔ انہوں نے اسپیکر اسمبلی سے اس نوٹس کو مسترد کردینے کا مطالبہ کیا۔